(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترجمان حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں جنگ بندی کے جامع معاہدے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اسرائیل کے ساتھ طے پائے گئے سابقہ معاہدوں پرعمل درآمد کا نتیجہ ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ اور غرب اردن میں جنگ بندی پر اتفاق کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ، غزہ میں اسرائیلی جارحیت اسرائیل کے ساتھ طے پائے سابقہ معاہدوں پرعمل درآمد کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی ٹی وی چینل نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک مفاہمتی معاہدہ طےپایا ہے جس کے بعد حماس غرب اردن میں کسی قسم کی مزحمتی کارروائی نہیں کرے گی۔اسرائیلی عبرانی ٹی وی چینل نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی صرف غزہ کی پٹی کی حد تک ہے اور غرب اردن میں جنگ بندی نہیں کی گئی۔