(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے پر صیہونی عدالت نے چھ فلسطینی نوجوانوں کو چھ ماہ تک گھر میں نظر بند کرنے کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی عدالت نے اسرائیل مخالف مظاہروںمیں شرکت کرنے کے جرمیں مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے العیسویہ سے تعلق رکھنے والے چھ فلسطینی صالح ابو اصاب ، انور عبید ، نادل غنم ، فیاض موھی سین ، محمد الیان اور محمد مصطفی کو چھ ماہ تک گھر میں نظر بند کرنے کی سزا سنائی ہے ۔