(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی پولیس نے مسجد اقصیٰ سے متصل قبرستان سے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق 25 سالہ نوجوان جس کی شناخت نصر اللہ العاور کےنام سے ہوئی ہے مقبوضہ بیت المقدس ضلع سلوان کا رہائشی ہے جو مسجد اقصیٰ سے متصل قبرستان باب الرحمہ میں ایک قبر پر فاتحہ خوانی کررہا تھا تھا اس دوران صیہونی پولیس نے اس کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ سال 2017 سے صیہونی ریاست کا فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی رویے میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، گھروں اور املاک کی مسماری ،انتظامی حراست کے تحت بغیر کسی جرم اور مقدمے کے خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں فلسطینیوں کی گرفتاریاں ارو چھاپوں کے دوران گھروں میں لوٹ مار معمول بن گئی ہے ۔