(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فضائیہ نے گزشتہ روز محصور غزہ کے مختلف علاقوں میں متعدد اہداف پر جنگی طیاروں سے بم باری کی ہے، تاہم اس بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابص صیہونی فوج نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مغرب میں نیو بندرگاہ کے اطراف اور شمالی بیت لاھیا میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے مراکز پربمباری کی، اسرائیلی فضائیہ نے عسقلان کے علاقے اور شمالی غزہ میں زرعی اراضی پر بمباری کی تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کے سرحدی علاقے سے اسرائیل میں پانچ مختلف مقامات پر راکٹ حملے کئے گئے جس کے ردعمل میں اسرائیل فو ج نے غزہ میں مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔