(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں درجنوں صیہونی مذہبی جنونیوں کی جانب سے قبلہ اول پر دھاوا ، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی پولیس اور فوج کے حفاظتی حصار میں ڈیڑھ سو کے قریب غیر قانونی یہودی آباد کار وں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر یہودی مذہبی رسومات کی آڑمیں مقدس مقامات کی بے حرمتی کی، صیہونی مذہبی جنونیوں میں غیر قانونی یہودی آباد کار، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت مذہبی رہنماں بھی شامل تھے جنہوں نے قبلہ اول میں گھس کر مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی بے حرمتی کی۔
یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 500 سے زاید یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔ا