(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) روس میں فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ عرب ریجن میں امریکا کا کردار محدود ہونے کے بعد ماسکو اہم کردار ادا کرسکتا ہے ، عالمی موقف کی تبدیل ہوتی صورت حال میں روس کا دورہ فلسطین انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔
روس میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر عبدالحفیظ نوفل نے ایک مقامی روسی اخبار کو دیئے گئے اپنے بیان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لافروف کے حوالے سے کہاہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتین آئندہ سال جنوری میں اسرائیل اور فلسطینی کا دورہ کریں گےجہاں وہ رام اللہ یا بیت لحم میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس سے ملاقات کریں گے۔
فلسطینی سفیر کاکہنا ہے کہ مشرقی وسطیٰ اور دیگر عرب ممالک میں امریکا کا کردار محدود ہونے کے بعد خطے میں ماسکو اہم کردار ادا کرسکتا ہےعالمی موقف کی تبدیل ہوتی صورت حال میں روس کا دورہ فلسطین انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔