(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیراعظم کا کہنا ہے فلسطین میں شہریوں کو اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے ،فلسطینی اتھارٹی شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی مرتکب نہیں ہورہی۔
فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے انسانی حقوق کے مبصرین کی جانب سے جاری رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کو آزادی اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے اور شہریوں کو بنیادی آزادیوں کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔
محمد اشتیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے کسی فلسطینی کو سیاسی بنیادوں پر حراست میں نہیں لیا گیا’۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد اشتیہ گزشتہ آٹھ ماہ سے بطور فلسطینی وزیراعظم اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ، محمد اشتیہ کا یہ بیان اپنی جگہ مگر زمینی حقیقت ان کے برعکس ہیں ، فلسطینیوں کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے خلاف بھی اکثر احتجاج دیکھنے میں آتا رہتا ہے ۔