(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابص ریاست کی مظالم اور پابندیوں کے باوجود 50ہزار سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ اداکیا۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ کے مطابق قابص صیہونی فوج کی بے جاپابندیوں کے باوجود فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جمعہ کو علی الصباح ہی شروع ہوا اور تمام رکاوٹوں اور دھمکیوں اور گرفتاریوں کے باوجود 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کیا ۔
واضح رہے کہ قابص صیہونی ریاست کی جانب سے نمازجمعہ سے روکنے کیلئے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں بھاری تعداد میں اسرائیلی پولیس اور فوج تعینات کی گئی تھی جبکہ متعدد فلسطینیوں کو نمازکی ادائیگی کیلئے آتے ہوئے گرفتاربھی کیاگیا۔