(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملائیشیامیں ہونے والی عالمی اسلامی سربراہی کانفرنس میں اسلامی ممالک کی اہم 540شخصیات میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا وفد بھی شامل ہے.
ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کی دعوت پر عالم اسلام کو درپیش مسائل پرغور کے لیے اسلامی سربراہی کانفرنس جاری ہے، گزشتہ ر وز سے باقائدہ شروع ہونے والی کانفرنس میں میزبان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے اپنے خطاب میں عالم اسلام کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا اس کانفرنس میں مسلم امہ کو درپیش مسائل پرہر سطح پربات چیت کریں گے اگرچہ اس کانفرنس میں زیادہ ممالک شرکت نہیں کررہے ہیں مگروہ عالم اسلام کے مسائل پر کھل کر بات کریں گے۔
عالمی سربراہی کانفرنس میں اسلامی ممالک کے 540 اہم شخصیات شرکت کررہی ہےان اہم شخصیات میں فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے اراکین بھی شامل ہیں ۔
حماس کے وفد کی قیادت جماعت کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن موسیٰ ابو مرزوق کررہے ہیں جبکہ وفد میں اسامہ حمدا ن، سامی ابو زھری، جمال عیسیٰ، عزت الرشق، خلیل الحیہ اور دیگر رہ نما شریک ہیں۔کانفرنس میں امیرقطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن، ایرانی صدر حسن روحانی، 18 ممالک کے سرکاری وفود اور 450 عالمی شخصیات شرکت کررہے ہیں۔