(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ کی سابق امیر قطر سے ملاقات ، قطرکے قومی دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سابق امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات قطرکو قومی دن کے موقع پر مبارک باد پیش کرتےہوئے فلسطینی قوم کی جانب سے نیک تمنائیں اور تہنیتی پیغا م دیا ۔
اس موقعے پر دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی جبکہ اسماعیل ھنیہ نے قطر کی طرف سے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت، مقامات مقدسہ القدس، غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے عوام کی مدد اور مشکل وقت میں فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد کو خراج تحسین پیش کیا۔
دونوں رہ نماؑں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم القدس، غزہ اوردوسرے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہ نمائوں نے فلسطین کے علاوہ علاقائی صورت حال اور خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پربھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، ڈکاٹر ماہر صلاح، سیاسی شعبے کے رکن نزار عوضی اللہ اور سامی خاطر شامل تھے۔