(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی بحریہ کے حکام نے فلسطینی ماہی گیروں کے لئے مچھلی کے شکار کی سمندری حدودکو مزید کم کرتے ہوئے چھ ناٹیکل مائل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کی فشرمین یونین نے بتایا کہ گزشتہ روز صیہونی حکام نے فلسطینی رابطہ دفتر کو نئے قوانین سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ کے شمالی سمندرمیں ماہی گیروں کیلئے مچھلیوں کے شکار کیلئے مقررکردہ سمندری حدودمیں مزید کمی کرتے ہوئے چھ ناٹیکل مائل کردی ہےجبکہ رفاح کی جانب یہ حد 10 ناٹیکل مائل مقررکی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صیہونی بحریہ فلسطینی ماہی گیروں پر مچھلی کے شکار کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرتی رہی ہے اور یہ سب اسرائیل کی مقررکردہ سمندری حدود میں رہنے کے باوجود ہوتا رہا ہے۔