(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) متحدہ عرب امارات نے بدعنونی کی روک تھام کیلئے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اسرائیل حکام کو اجازت دے دی۔
متحدہ عرب امارت اقوام متحدہ کی کنونشن کے تحت بدعنوانی کے خلاف آٹھویں کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے، متحدہ عرب امارات نے ابو ظہبی میں منعقدہ بدعنوانی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے اسرائیلی حکام کو شرکت کی اجازت دے دی ہے۔
عوامی استغاثہ ، مجرمانہ تحقیقات اور محکمہ انصاف کے ماہرین کی مشاورت سے تشکیل دیئے گئے اسرائیلی وفد کی سربراہی ڈپٹی اٹارنی جنرل دینا زِلبر کررہے ہیں ۔