(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اسکاٹ لینڈ میں یروشلم فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، فلسطینی بشپ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام دے دیا ۔
اتوار کے روز اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ میں عرب تنظیم اعمال کی جانب سے یروشلم فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جس میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے متعدد اداروں نے شرکت کی، ا س دوران فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس عیسائی چرچ کے پادری بشپ عطااللہ حنا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس شخص (حضرت عیسیٰ علیہ سلام ) کی ولادت مناتے ہیں وہ مقبوضہ بیت المقدس میں پیداہوئے اور یروشلم میں پروان چڑھے انھوں نے لوگوں میں امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیا، انھوں نے کہا کہ فلسطین ایک مقدس مقام ہے ہم سب کو اس کو تنہانہیں چھوڑنا چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیل مظالم کے اور نا انصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کاوقت ہے ۔
اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے مدرس اور تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر راعد فتحی کے فلسطینی قوم کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس کی وابستگی یاد دلاتے ہوئے مسجد اقصیٰ اور فلسطینی ثقافت کی تصاویر پیش کیں۔