(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام نے غزہ کے مسیحیوں پر کرسمس کے موقع پر اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے مقبوضہ بیت المقدس جانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ "سیکیورٹی خدشات کے باعث” غزہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کو غرب اردن میں جانے کی کسی صور ت اجازت نہیں دی جائے گی تاہم غزہ سے تعلق رکھنے والے مسیحی شاہ حسین پل (اردن) کے راستے بیرون ملک جانے کے مجاز ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی حکام نے غزہ کے مسیحیوں کومذہبی تہوار کے موقع پر ان کے مذہبی مقدس مقامات پر جانے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ہے ۔