• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونی فوج کاکریک ڈاؤن، سیاستدانوں سمیت درجنوں فلسطینی گرفتار

جمعہ 13-12-2019
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کاکریک ڈاؤن، سیاستدانوں سمیت درجنوں فلسطینی گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف شہروں میں صیہونی فوج نے  چھاپہ مارکارروائیوں میں فلسطینی اراکین پارلیمنٹ اور سیاستدانوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز علی الصباح اسرائیلی فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائیاں کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کے خلاف گھر گھرتلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی ، وحشیانہ کریک ڈئون کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ،گرفتار ہونےوالوں میں سابق اسیران، ارکان پارلیمنٹ، حماس کے رہ نما اور طلباء سمیت درجنوں فلسطینی شامل ہیں۔

گرفتار ہو نے والوں میں پانچ فلسطینی رہنمابھی شامل ہیں  جن کو  غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ۔

قابض فوج کے حماس اور فلسطینی رہنماؤں کے خلاف جاری وحشیانہ اور غیرمسبوق کریک ڈاؤن میں سابق فلسطینی وزیر اور رکن پارلیمنٹ جمال النتشہ، الشیخ جواد محمود بحر النتشہ، الشیخ عمر قواسمی، الشیخ مازن جمال النتشہ کو حراست میں لیا۔ یہ تمام سابق اسیران ہیں۔شمال مشرقی نابلس میں قائم بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں محمد خیزراب اور انس علی ابو حمادہ کو حراست میں لے لیا۔

قابض حکام نے بیرزیت یونیورسٹی کی طالبات کانفرنس کی چیئرپرسن شذی ماجد حسن کو رام اللہ میں اس کے گھر سے گرفتار کیا جب کہ بیت لحم میں یحییٰ الرفاعی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

مغربی رام اللہ میں بیت ریما کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کےدرمیان ہونے والی جھڑپوں میں قابض فوج نے فلسطینیوں کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ادھر القدس شہر میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کےدوران ابو دیس سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ قابض فوج نے تلاشی کی کارروائی میں بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ اور گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی۔

Tags: حماسصیہونی فوجفلسطینی سیاستدانکریک ڈاؤن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.