(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے گھر گھر تلاشی اور چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران سات فلسطینیوں کو گرفتار کرکے حراستی مراکز منتقل کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے میں چھاپہ مارکارروائیوں کےد وران فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑکرتے ہوئے سات فلسطینیوں کو گرفتارکرکے صلاح الدین روڈ پر واقع صیہونی عقوبت خانے منتقل کردیا۔
حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت موید بدر، عیسیٰ درباس، احمد محمد درباس، ولید علیان، دو حقیقی بھائی مجد اور رشید درویش اور محمد رباح علیان کےناموں سے کی گئی ہے۔قابض فوج نے 15 سالہ منتصر ناصر سبتہ کو عیسویہ میں شاہراہ محمد عبید پر واقع اس کے گھر سے چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔