(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کے نتیجےمیں نہ پھٹنےوالا ایک ٹن وزنی بم کو گزشتہ روز محکمہ وزارت کے عملے نے محفوظ طریقے سے ہٹادیا۔
محکمہ داخلہ کے دھماکہ خیز مواد کی انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجرمدہت بتش کے مطابق محکمہ کے عملے نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پھینکا گیا ایک ٹن وزن کے ایم کے 84 بم کو ال زیتون کے علاقے سے ہٹاکر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
انھو ں نےبتایا کہ غزہ کے شمالی علاقے الزیتون کے رہائشی خاندان پر صیہونی فضائیہ کی جانب سے پھینکے گئے ایم کے 84 بم کو محفوظ مقام تک متنقل کرنے کیلئے عملے نے ہر احتیاطی تدابیر اختیار کیں شہریوں کو کسی بھی ممکنہ خطرات سے بچانے کے لئے انہیں مکمل طور بم کے مقام سے دور رکھا گیا اور کامیابی سے بم کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ۔
میجر مدہت بتش نے بتایاکہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے فلسطینیوں پر اس طرح کے مہلک ترین میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے جس کا مقصد غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا تھا ، انھوں نے مزیدبتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے حالیہ وحشیانہ بمباری میں فلسطینی سوارکہ خاندان پر 917 کلو گرام وزنی بی جی یو 31 مہلک ترین بم جس میں 400 کلو دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت السوارکہ خاندان کے آٹھ افراد شہید ہوگئے تھے ۔