(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سربراہ بین الاقوامی دوروں کے سلسلے میں اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز مصر سے ترکی پہنچ گئے۔
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے ساتھ جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد میں سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، سیاسی شعبے کےارکان موسیٰ ابو مرزوق، نزار عوض اللہ، خلیل الحیہ، حسام بدران، ماہر صلاح اور دیگر رہ نما بھی موجود۔
حماس کی قیادت ترکی کے دورے کے دوران ترک صدررجب طیب ایردوآن اور دیگر رہ نماؤں اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے بھی ملاقات کرے گی۔
واضح رہے کہ اسماعیل ھنیہ 2دسمبر کو جمعرات کو بین الاقوامی دوروں کے سلسلے میں مصرپہنچے تھے جہاں انھوں نے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ فلسطینی مزاحتمی تحریک اسلامی جہاد نے زیاد النخالہ کی سربراہی میں حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کی تھی اور دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے قابض ریاست کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا تھا ۔