(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں حق واپسی کی مارچ مظاہرین پر صیہونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 10 بچوں اور ایک امدادی کارکن سمیت درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صیہونی فوج نے حق واپسی مارچ کے شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کیئے جس کی زد میں آکر 10 بچے اور ایک پیرا میڈک اسٹاف سمیت درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشاک ہے۔
واضح رہے کہ مارچ 2018 سے اسرائیل غاصبانہ قبضے کے خلاف غزہ سمیت فلسطین بھرمیں حق واپسی کی ریلیاں اور جلوس نکالے جاتے ہیں اور گزشتہ روز 83 ویں حق واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 362 فلسطینی شہید جبکہ 32 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔