(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں مقبوضہ سرزمین فلسطین کی واپسی کی جدوجہد کیلئے نکالی جانے والی پر امن ریلیوں پر صیہونی فوج نے وحشیانہ فائرنگ کرکے 2 بچوں سمیت 6 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ تیرا سالوں سے اسرائیلی فوج کے محاصرے کا شکار غزہ میں حق واپسی مارچ کے 83 ویں احتجامی مارچ پر صیہونی فوج نے پر امن مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل فائرنگ کیلئے جس کے نتیجےمیں 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ متعدد دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف اور "یوم ارض” کی مناسبت سے 30مارچ 2018 سے فلسطین میں ہر جمعہ کو "حق واپسی مارچ ” کے پر امن مظاہرے کئے جاتے ہیں۔ غزہ سمیت فلسطین کے مختلف شہروں میں 30مارچ 2018 سے یوم ارض کی مناسبت سے شروع ہونے والے پرامن "حق واپسی مارچ ” میں اب تک تین سو تیس فلسطینی صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔