(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ ماہ نومبر میں دو ہزار سے زائد یہودی جنونیوں نے قبلہ اول پر دھاوابولا اور مسجداقصیٰ کی بےحرمتی کی جبکہ صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے درجنوں گھروں کو مسمار کرتے ہوئے 137 فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتارکیا۔
قدس انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق قابض ریاست نے گزشتہ ماہ نومبر میں 14 مرتبہ قبلہ اول پر دھاوا بولا اور اس دوران دوہزار سے زائد یہودی جنونیوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسلام مخالف اشتعال انگیز اقدامات کئے جبکہ صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے درجنوں مکانات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا اورخواتین اور بچوں سمیت 137 فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے حراستی مراکز میں قید کریا۔
صیہونی حکام نے بیت المقدس کے مذہبی تعلیمات کے شعبے کے سربراہ الشیخ ناجی باقریرات کو بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ۔
واض رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں گرفتارہونے والے173 فلسطینیوں میں 49 بچے شامل ہیں جن میں سے بعض کی عمریں 12 سال سے بھی کم ہیں ۔