(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بلجئیم حکومت کے دواعلیٰ حکام نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم، بین الاقوامی قوانین اورجنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزیوں کے باعث اپنے تجارتی وفد کو اسرائیل کے ساتھ تجارت کرنے سے روک دیا ہے۔
برسلز گورنمنٹ کے سیکڑیٹری برائے بیرونی تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بلجئیم کی ریاست والونیا کے "وزیراعظم ایلیوڈی روپو” اور ریاست بیلجیم کے سابق وزیر اعظم نے 8 دسمبر سے 11 دسمبر تک جاری رہنے والے ایک بزنس ایگزیبیشن جس میں پورے بلجئیم سے کارو باری افراد اور ادارے شریک ہوں گے اس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے اپنے کاروبار وفود کو روک دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امن عمل میں پیشرفت نہ ہونے فلسطینیوں پر جاری ظلم اور جنیوا کنوینشن کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے کاروباری تعلقات کو روکا گیا ہے۔