(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی پولیس نے گزشتہ اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے العیسویہ سے 18 سال سے کم عمر دو سگے بھائیوں کو ان کے گھر سے اغواء کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس نے الصبرین مسجدکے قریب واقع گھر پر دھاوا بولا اور 12 سالہ خلیل اور اس کے 17 سالہ بھائی محمد کو گھر سے اغواء کرلیا۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج مقبوضہ فلسطین میں مظالم کے پہاڑ دھائے ہوئے ہیں تاہم نابلس اور العیسویہ میں ان کی انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں جس کا بنیادی مقصد فلسطینیوں کو مقدس شہر سے بے دخل کرنا ہے ۔