(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشتگردی میں چار فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا۔
ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ ، انتظامی قید کے تحت گرفتاریوں اور غزہ کی گزشتہ تیرا سالوں سے جاری غیر قانونی محاصرے کے خلاف حریت پسندوں نے قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا، اسرائیلی فوج اور پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ جبکہ براہ راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر چار فلسطینی شہید ہوئے اور درجنوں زخمی ہوئے.
ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے کے دوران قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان مقبوضہ بیت المقدس کے 73 سے زائد مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جس میں 30 سالہ راید رفیق السرساوی ، 16 سالہ فہد محمد الاسطل نامی 16 سالہ فلسطینی بچی کو شہید کیا گیا۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی بمباری سے سے 4 فلسطینی زخمی ہوئے۔جمعرات کے روزغرب اردن میں ترقومیا میں 50 سالہ فلسطینی محمد نصار النواجعہ کو شہید کیا گیا۔ بدھ کے روز فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان 11 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی فوج پرسنگ باری اور دیگر مزاحمتی کارروائیوں میں 7 صہیونی زخمی ہوئے۔