(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے ایک سینیر عہدیدار نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت کاآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی اسپیشل کوآرڈینٹر جیمی مک گولڈرک کی جانب سے جاری ایک بیان میں انھوں نے 12 سے 14 نومبر کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جس میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ 37 شہریوں کی شہادت پر آزادانہ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواز نہیں، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گمناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات بہت ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر تین روز تک وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کے ضمرے میں آتا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 37 فلسطینی شہید اور 111 زخمی ہوگئے تھے، شہداء میں زیادہ تربچے، خواتین اور عام شہری شامل تھے۔