• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صیہونی زندان میں شہید فلسطینی کا جسد خاکی ورثہ کے حوالے کیاجائے ،اردن

جمعرات 28-11-2019
in صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
کینسرکا مریض فلسطینی مجاہد اسرائیلی جیل میں شہید
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردن نے اسرائیل صیہونی قید میں   جیل حکام کی سنگ دلی اور علاج نہ ہونے کے بعد زندان میں شہید ہونے والے فلسطینی کینسر کے  مریض  سامی ابو دیاک  کا جسد خاکی ورثہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابو دیاک کی شہادت کے اسباب اور اس کے حوالے سے تمام دیگر تفصیلات کو منظر عام پر لائے۔

گزشتہ روز تل ابیب میں قائم اردنی سفارت خانے کی طرف سے صہیونی حکام کو ایک پیغام بھیجا گیا ہے جس میں صہیونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ جیل میں کینسر کے مرض کے باعث شہید ہونے والے فلسطینی قیدی کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کرے۔

اردنی سفارت خانے کی طرف سے صہیونی حکام سے کہا گیا ہےکہ وہ ابو دیاک کی شہادت کے اسباب اور اس کے حوالے سے تمام دیگر تفصیلات کو منظر عام پر لائے کیونکہ ابو دیاب طویل عرصے سےکینسر کے مرض کا شکار ہونے کے باعث جیل میں ہرقسم کے علاج اور طبی مدد سے محروم رہا ہے۔

قبل ازیں منگل کے روز اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک شہید سامی ابو دیاک کی میت اس کے ورثاء کے حوالے کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

خیال رہے کہ 37 سالہ اسیر بو دیاک دو روز قبل اسرائیلی جیل میں بغیر کسی علاج کے کینسر کے باعث دم توڑ گیاتھا۔ ابو دیاک غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج نے 2002ء میں حراست میں لیا اور مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 بار عمر قید اور 30 سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Tags: اردنی حکامتل ابیب؎سامی ابع دیاکصیہونی زندان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.