(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر بلا جواز شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد بچے اور خواتین دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
مقامی ذرئع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں حزما کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بلا جواز آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد زدم گھٹنے سے خمی ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ پر ربڑ کی گولیاں فائر کی جبکہ فلسطینی شہید محمد فتحی کنعان کے گھر پر بھی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمی ہونے والے متعدد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ قابض صہیونی فوج نے دو ہفتے قبل حزما قصبے اور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جس میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔