(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی قابل مذمت عمل ہے اور اس کو بند ہونا چاہئے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوترس نے سلامتی کونسل کو مخاطب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب نے لبنان کے فضائی حدود میں اپنی سرگرمیاں دوگنا بڑھا دی ہیں اور جولائی سے لے کر اکتوبر تک وہ سات سو چھیاسی بار لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکاہے۔
قوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پچیس نومبر کو صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان اور دوسرے ممالک کے فضائی حدود کی باربار خلاف ورزی کئے جانے اور مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں کشیدگی بڑھنے کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اجلاس منعقد کیا تھا، اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت اس کے جنگی اور ڈرون طیاروں نے مجموعی طور پر تین ہزار دو سوبانوے مرتبہ لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور اسرائیل کو اس کا سلسلہ بند کر دینا چاہئے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے فروری کے مہینے میں بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ صیہونی حکومت ہر مہینے اوسطا طور پر سو بار لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔