(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں فلسطینی نوجوان قابض ریاست اسرائیل کی فوجی چوکی کو آگ لگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، بوکھلائے صیہونی فوجیوں نے غزہ سے نہتے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق گزشتہ تیرا سالوں سے اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی محاصرے کا شکار فلسطینی شہر غزہ میں نوجوانوں نے سرحدی علاقے بیت ھانون میں ایک اسرائیلی فوجی چوکی کو آتشگیر پتنگ سے آگ لگادی ہے ۔
غزہ کے نوجوانوں نے پتنگ میں آتشگیر مواد کا استعمال کرتے ہوئے غزہ سے اسرائیل کو ملانے والی سرحد بیت ھانون گزرگاہ کے قریب قائم اسرائیلی فوجی چوکی کو آگ لگا دی جس کے نیتجے میں اسرائیلی فوجیوں کا سامان جل گیا جبکہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، فلسطینی نوجوانوں کی کارروائی کے بعد قابص صیہونی فوج نے غزہ کے اندر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔