(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 36 فلسطینیوں کی شہادت اور بڑے پیمانے پر رہائشی عمارات اور اسکولوں کی تباہی کے بعد انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کی جانب سے اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی فوجداری عدالت انصاف میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری کی پراسیکیوٹر جنرل فاتو بنسوڈا کے دفتر میں ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں گزشتہ ہفتے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی بمباری اور انسانیت کے خلاف جرائم کے واقعات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
عدالت میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں سنگین نوعیت کے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔
قابض فوج نے بے گناہ فلسطینی بچوں اور خواتین کو وحشیانہ بمباری میں شہید کیا ہے۔درخواست میں عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کی جائیں اور جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجی اور سیاسی لیڈر شپ کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی سفارش کی جائے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر تین روز تک جاری رہنے والی جارحیت کے دوران 37 فلسطینی شہید اور 111 فلسطینی زخمی کردیے تھے۔