(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حکومتی سرپرستی میں شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ، درجنوں صیہونی دہشتگرد آبادکاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں قبلہ اول کی بے حرمتی کی ۔
اسرائیلی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں درجنوں شرپسند یہودی انتہا پسندصیہونی کے زیر قبضہ مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں قبلہ اول کی بے حرمتی کی ، اس دوران مسلمان عبادتگزاروں کو مسجد سے بے دخل کردیا گیا جبکہ صیہونی آبادکاروں نے مسجد کے قالین اور دیگر آرائشی چیزوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔