(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے غزہ سے اسرائیل جانے والے ایک اور فلسطینی تاجر کو بغیر کسی جرم کے گرفتارکرلے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فلسطینی گزرگاہ سرحدی اتھارٹی کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون (ایریز) گزرگاہ سے مقبوضہ بیت المقدس جانے والے فلسطینی تاجر عادل حسین کو تمام سفری دستاویزات ہونے کے باوجود بلا جواز گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر متنقل کردیاہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ تیرا سالوں سے غیر قانونی محاصرے کا شکار غزہ کے صرف 4 فیصدآبادی کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے اجازت نامہ وصول کرنے کے بعد بیت حانون گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت دی جن میں سے زیادہ تر مریض ، طالبعلم ، غیر ملکی ۔ غیر ملکی اداروں میں کام کرنے والے مزدور، کاروباری اور تاجر شامل ہیں ۔
اسرائیلی حکام نے گزشتہ ایک سال کے دوران بیت ھانون سے مقبوضہ بیت المقد س جانے والے 14 فلسطینی تاجروں کو بلا جواز گرفتارکیا ہے ۔