(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی آئی ٹی کمپنی پیگاسس سسٹم ایک ایسا سسٹم ہے جو افراد کے فیس بک اور وٹس ایپ میں سٹور یا ریکارڈ کیا گیا مواد تک رسائی حاصل کرلیتا ہے اس سافٹ ویئر کی مدد سے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے پاکستان کے اعلیٰ افسران ، وزراء سیاستدان اور پارلیمنٹرینز کا ڈیٹا چرالیا ہے۔
وفاقی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شعیب صدیقی کی طرف سے جاری سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے دنیا بھر کے اہم ممالک کے اعلیٰ اختیارات کے حامل اشخاص کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے بلکہ سرفہرست ہے۔
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے اسرائیل کی ایک آئی ٹی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں اس کمپنی کا نام ہے ( این ایس او ) جس کے میلیور(PEGASUS) کے نام سے ایک سافٹ ویئر ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے اہم افراد کے واٹس ایپ اورفیس بک پر موجود ڈیٹا چرالیا گیا ہے۔
پیگاسس سسٹم کے میلاور ایک ایسا سسٹم ہے جو افراد کے فیس بک اور وٹس ایپ میں سٹور یا ریکارڈ کیا گیا مواد تک رسائی حاصل کرلیتا ہے تاہم ایسے موبائل جو اینورائیڈ سسٹم پر مبنی ہیں زیادہ غیر محفوظ ہیں۔
وفاقی سیکرٹری شعیب صدیقی نے تمام صوبائی اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ افسران بشمول وفاقی سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہم سرکاری احساس معلومات پر مشتمل دستاویزات وٹس ایپ یا فیس بک پر ہرگز شیئرز نہ کریں کیونکہ اس طریقہ سے معلومات کا تبادلہ کرنا انتہائی غیر محفوظ ہے وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ دس مئی 2019 سے قبل خریدے گئے تمام موبائل فون کو فوری تبدیل کیا جائے جبکہ متعلقہ ادارے وٹس ایپ سسٹم کو ازسرنو ترتیب دیں تاکہ دشمن خفیہ ایجنسیوں کے حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔