(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ پر صیہونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے بعد معمولات زندگی بحال ، آج تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔
غزہ کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں مصر اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے تین دنوں تک جاری رہنے والی وحشیانہ بمباری کے بعد سے فلسطینی مزاحمت کاروں اور صیہونی ریاست اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد آج تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 36 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ، یہاں یہ بات بھی قبل زکر ہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد اسرائیل کی غزہ کے متعدد علاقوں پر بمباری جاری رکھی گئی ہے ۔