(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نے بیت لحم میں پر امن احتجاجی ریلی پرفائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی زخمی بعض کی حالت تشویشناک۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت الحم میں اپنے حقوق کی فراہمی اور فلسطینی پر قبضے کےخلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر صیہونی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ براہ راست گولیاں لگنے سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔