(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) 17 سال سے اسرائیلی جیل میں زندگی گزارنے والے فلسطینی کو دل کے دورے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے نواحی قصبے "مرکہ”کے رہائشی 43 سالہ شادی عطا موسیٰ اسرائیلی جیل میں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث ان کو جیل کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
2002 میں مزاحمتی تحریک سے رابطوں کے الزام میں گرفتار ہونے والے فلسطینی قیدی کو اسرائیلی فوجی عدالت سے 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔