(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کےخصوصی کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکوانے اور جنگ بندی کرانے میں یو این نے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے بعد مشرق وسطیٰ کےلیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف گزشتہ روز مصر کے دارالحکومت پہنچے جہاں انھوں نے مصری قیادت سےفلسطین اور اسرائیل کے درمیان حالات کو پرسکون بنانے اور جنگ بندی کی کوششوں کے لیے مصری حکومت کے ساتھ مل کر دونوں فریقوں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی ریاست پر حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
نیکولائے میلاڈینوف کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپورکوشش کررہا ہے جبکہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں یو این نے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔
عبرانی اخبارنے اپنی رپورٹ ا نکشاف کیا ہے کہ میں مذاکرات میں شریک عہدیداروں نے غزہ کی صورت حال کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کو جنگ بندی پرقائل کرنا ایک پیچیدہ مرحلہ تھا جس میں کئی غور طلب معمالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔