(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )تین دن تک محصور شہر غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد مصر کی ثالثی سے تحریک جہاد اسلامی نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان مصعب البرام کی جانب سے جاری بیان کےمطابق تحریک جہاد اسلامی نےمصر کی ثالثی سے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق صبح 5 بجے سے ہو گیا ہے۔
تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد النہالہ نے اس سےقبل اپنے بیان میں کہا کہ مصر نے فلسطینی گروپوں اور اسلامی جہاد تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فائر بندی کو اور سرحد پر ریلیوں کے پُر امن ہونے کو یقینی بنائیں۔ اسی طرح مصر نے اسرائیل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملوں اورنہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی کارروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے اور سرحدی علاقے میں فلسطینی مظاہرین کی ریلیوں پر فائرنگ اور حملے بند کئے جائیں ۔