• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

لبنانی مجاہدین اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لئے الرٹ رہیں۔حزب اللہ

اتوار 23-05-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_seyyed-hassan-nasrallah-hezbollah-secretary-general1

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے ہزاروں مجاہدین کو اسرائیلی آرمی کی جنگی مشقوں کے موقع پر الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے رہنما شیخ نبیل کے مطابق حزب اللہ مجاہدین کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی صورت حال سے نمٹا جا سکے،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے چند ہزار مجاہدین اتوار کے روز جنوبی لبنان میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ سرحدوں پر رہ کر اپنی ذمہ داری ادا کریں گے ۔واضح رہے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ لبنان سے ملحقہ سرحدوں پر ایک ہفتہ کی فوجی مشقیں کی جائیں گی ۔
حزب اللہ کے رہنما شیخ نبیل کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی صورت میںاسرائیلیوں کو مقبوضہ فلسطین میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے گھر میں معروف یہودی امریکی دانشور نوم چومسکی سے ملاقات میں کیا ،واضح رہے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے نوم چومسکی کو اسرائیل اور مغربی کنارے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنانی عوام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حزب اللہ کسی بھی اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے کے لئے بھرپور طور پر تیار ہے جبکہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے اس بات کا عندیہ دیاہے کہ 2006میںلبنان اسرائیل جنگ کے بعد حزب اللہ نے اس کی سرحد سے معلقہ چالیس ہزار راکٹ نصب کر دئیے ہیں جس کے سبب اسرائیل کا مرکز بھی حزب اللہ کے نشانے پر ہے جبکہ گذشتہ مہینے اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے الزام عائد کیا تھا کہ شام نے حزب اللہ کو اسکڈ میزائیل فراہم کئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.