(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے باعث خواتین اور بچوں سمیت شہداء کی تعداد 32 ہوگئی جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔
صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے گزشتہ تیرا سالوں سے غیر قانونی محاصرے کے شکار مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں تین دنوں سے جاری دہشتگرانہ فضائی اور بحری حملوں کے نتیجے خواتین اور بچوں سمیت شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ سو سے زائد زخمی ہیں ۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے اس وقت شروع ہوئے جب صیہونی فضائیہ نے غزہ کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر اپنی اہلیہ سمیت شہید ہوگئے ، اس حملے کے صرف چار گھنٹوں بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری شروع کی جس کے جواب میں مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی علاقوں میں راکٹ سے حملے کئے گئے تاہم اسرائیلی میں کسی قسم کی جانی نقصانی کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
آخری اطلاعات تک اسرائیلی فضائیہ نے رات گئے غزہ کے 5 مقامات پر بمباری جس کے نتیجے میں زرعی زمین تباہ ہوئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع ن ہیں ملی ۔