(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطین میں انتخابات کےحوالے سے ہونے والی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص غزہ کی پٹی میں معاشی مسائل، فلسطینیوں کےدرمیان پائے جانے والے اختلافات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
خصوصی ایلچی نے حماس کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کو خوش ائند اور قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل کو کامیاب بنانے میں حماس کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔انہوں نے فلسطینی دھڑوں میں پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی طرف سے بھی حماس کے جمہوری اور سیاسی عزم کی تحسین کو سراہا۔