(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ غزہ اور دمشق میں جماعت کے دو اہم کمانڈورں کو صہیونی دشمن نے فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر اپنی تباہی کو دعوت دی ہے، دشمن کو اس جارحیت کی سزا ضرور ملے گی۔
فلسطین میں قابض صیہونی ریاست کے مظالم اور اسرائیل سے جدوجہد آزادی میں مصروف غزہ کی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کی جانب سے گزشتہ روز غزہ میں فضائی حملے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ شہید کئے گئے کمانڈر ابو العطاء اور شام کے شہر دمشق میں شہید کئے گئے کمانڈر کی شہادت پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست کی اس بدترین بربریت اور جارحیت کا جلد اور سبق آموز جواب دیا جائےگا، اسلامی جہاد کے کمانڈروں کی شہادت کو فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے جرائم کی ذمہ داری تسلیم کرنا ہوگی، فلسطینی تمام آزادی پسند قوتیں مل کر دشمن کی اس جارحیت کا جواب دیں گی۔
اسلامی جہاد فلسطینی قوم کے حقوق اور آزادی کے حصول کے اپنی آئینی، قومی، قانونی، اخلاقی اور دفاعی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ دشمن نے اپنی جارحیت میں تمام حدیں پارکردی ہیں اور اس نے خطرناک کھیل کھیلا ہے۔ صہیونی ریاست اس وقت بد ترین داخلی بحران کا شکار ہے اور اس نے اس بحران کو غزہ کی پٹی پرجنگ مسلط کی طرف موڑ دیا ہے۔