(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام نے فلسطینیوں کے 25 سے زائد گھروں کو مسمارکرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث 300 سے زائد فلسطینی بے گھر ہوجائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی حکام کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے المثلث کے قصبے قلنسوہ میں غیر قانونی طورپر تعمیر کردہ فلسطینیون کے 25 کے قریب گھروں کو مسمار کیا جائیگا بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے گھروں کو بغیر اجازت غیر قانونی طورپر تعمیر کیا تھا جس کو گرایا جائے گا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی حکام کی طرف سے 25 فلسطینی مکانات کے مالکان کو مکان خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں, ان مکانات کی مسماری کے نتیجے میں 50خاندانوں کے 300 فلسطینی بے گھر ہوجائیں گے.
مقامی سماجی اور انسانی حقوق کارکنوں نے قلنسوہ میں فلسطینیوں کے گھروں اور مکانات کی مسماری کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری اور انہیں بے گھر کرنا اسرائیلی ریاست کی نسل پرستی کی کھلی علامت ہے۔خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری اسرائیلی ریاست کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔ آئے روزغرب اردن اور القدس میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کرکے فلسطینیوں کو بے گھر کررہی ہے۔