• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی انتخابات کی تیاریاں، حماس کی سیاسی قوتوں سےملاقاتیں

پیر 11-11-2019
in حماس, غزہ, فلسطین
0
فلسطینی انتخابات کی تیاریاں، حماس کی سیاسی قوتوں سےملاقاتیں
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  فلسطینی صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کو کامیاب بنانے کیلئے حماس قیادت کی دیگر فلسطینی سیاسی قوتوں سےملاقاتیں ، انتخابات کو کامیاب بنانےکیلئے صلاح مشورے کئے گئے۔

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کےخلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’  کی جانب  سے  جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کے  محصور شہر غزہ میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف فلسطینی سیاسی جماعتوں، مذہبی اورسماجی قوتوں نے شرکت کی۔

بیان کے  مطابق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا مقصد فلسطین کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور انہیں دور کرنے کے لیے متفقہ حکمت عملی اختیار کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو فلسطینی الیکشن کمیشن کیے چیئرمین حنا ناصرنے غزہ کی پٹی کے دورے کےدوران فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی قیادت سےملاقات کی۔ اس موقع پرانہوں نے صدر عباس کی طرف سے تمام جماعتوں کی قیادت کے نام بھیجے گئے مکتوب بھی ان کے حوالے کیے اور ان سے مکتوبات کے جواب دینے کو کہا گیا۔حماس نے 28 اکتوبر 2019ء کو مرکزی کونسل، صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: پارلیمانی انتخاباتحماسغزہ؎فلسطینی انتخابات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.