(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے اسرائیل سے یہودی قومیت کے قانون میں ترمیم یا ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل بین القوامی معاہدوں کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کی اقتصادی ، معاشرتی اور ثقافتی حقوق سے متعلق کمیٹی نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے منظور کردہ ‘یہودی قومیت’ کا قانون منظور کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معاہدوں کی توہین قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہودی قومیت کے قانون میں ترمیم کرے یا اسے ختم کرے ۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست سنہ 1966ء کے معاہدے اور 1991 میں منظور کردہ معاہدے پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ اسرائیل یہودی مذہبی قومیت کے منافی معاہدوں پر دستخط کرچکا ہے اور اس کے باوجود اسرائیل میں یہودی قومیت کا قانون منظور کرنا بین الاقوامی معاہدوں کی توہین سمجھا جارہاہے۔