(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) 25 سال کیلئے اسرائیل کو لیز پر دیے گئے علاقوں کی مدت ختم ہونے پر اردن نے اسرائلیوں کے اپنے علاقوں میں داخلے پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔
اسرائیلی مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اردنی حکام نے اسرائیلی عہدیداروں کو بتایا ہے کہ عمان نے تل ابیب کو لیز پر دیئے گئے علاقوں ‘الباقورہ’ اور ‘الغمر’ میں کل اتوار سے اسرائیلیوں کے داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے، گزشتہ سال اردن نے اسرائیلی حکومت کو مطلع کیا تھا کہ عمان باقورا اور الغمر کے لیز کے معاہدے کی تجدید نہیں کرے گی۔
عبرانی ویب سائٹ”I24″ کے مطابق اردن نے اسرائیل کی طرف سے الباقورہ اور الغمر کی لیزمیں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی ہے۔ اُردن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے الباقورہ اور الغمر میں اسرائیلی قبضہ برقرار رہنا خطرناک ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اردن کے ملکیت ان دونوں علاقوں کو اسرائیلی ریاست نے اردن سے 1994ء میں ایک امن معاہدے کے تحت لیز پرلینے کیلئے 1994 میں دستخط کیے تھے اور یہ مدت 26 اکتوبر 2019 کو ختم ہوگئی ہے۔