(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی فوجی عدالت نے مزاحمتی تحریک سے رابطوں کے الزام میں فلسطینی نوجوان کو 49 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
شہداء فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی "مجد "جیل میں قید مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ فلسطینی نوجوان حمزہ خالد ابو الرب کو عسکری سیل قائم کرنے، مزاحمتی کاروائیوں میں حصہ لینے اور اسلامی جہاد کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سمیت 17 الزامات کے تحت8 اکتوبر 2017ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ رکھتےہیں۔