(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارہ ‘یو این آر ڈبلیو اے’ ‘اونروا’ کے سربراہ پیری کرین پول کی عہدے سے سبکدوشی کے بعد کریسچن سانڈر کو ایجنسی کا نیا کشمنر جنرل تعینات کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گزشتہ کچھ ماہ کے دوران ، یو این آر ڈبلیو اے نے نظم و نسق اور احتساب کے شعبوں میں اپنے افعال کا اندرونی جائزہ لینا شروع کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت ، شفافیت اور اعلی عالمی معیارات پر عمل پیرا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدعنوانی سے متعلق شبہات کی تحقیقات کے دوران سابق کمشنر جنرل پیری کرین پول پرادارے کے انتظامی امور میں کوتاہی برتنے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد وہ عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ اعداد و شمار کی بنیاد پر کمشنر جنرل پیری کرین پول نے خود ہی تحقیقات میں تعاون کے لیے ‘اونروا’ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔پچھلے ۔’یو این آر ڈبلیو اے’ اقوام متحدہ کے ممبر ممالک اور دنیا بھر کے دیگر شراکت داروں کی حمایت کے لیے شکر گزار ہے اور اس بات کا یقین کرنے کے لئے پرعزم ہے کہ ایجنسی کے حساس مشن کی حمایت کے لئے ڈونر فنڈز کو انتہائی موثر میں استعمال کیا جائے۔