(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں نے پولیس کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولااور مقدس مقامات کی بےحرمتی کی۔
محکمہ اوقات کے مطابق علی الصبح درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں نے پولیس کے حفاظتی حصار میں مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور اپنی مذہبی رسومات کی آڑ میں اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی اور مسلمان عبادت گزاروں پر تشددکیا جبکہ صیہونی پولیس نے مزاحمت کرنے والے 7 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس اور 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے آنے والے فلسطینیوں پر سخت پابندیاں عائد کر رکھیں ہیں اور بہت سے لوگوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔