(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی پولیس اور فوج کے مشترکہ طورپر گھر گھر چھاپوں کے دوران 14 سالہ بچے سمیت درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج اور پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر العیسویہ میں پناہ گزین کیمپ پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا اس دوران گھر گھر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے ساتھ رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، صیہونی پولیس نے 14 سالہ محمد مھیسن سمیت درجنوں فلسطینیوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا ہے۔